کراچی کے ڈاکٹر بیربل نے بیٹی کا انوکھا خواب پورا کردیا

کراچی کے ڈاکٹر بیربل نے کلاس فیلو بن کر ڈگری حاصل کرنے کا بیٹی کا خواب پورا کردیا۔

ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل نے ثابت کردیا کہ حصول علم کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ ڈاکٹر بیربل کی عمر کے اس حصے میں بھی حصول علم کی لگن کم نہ ہوسکی۔

ڈاکٹر بیربل سرکاری اسپتال سے اسپنسر آئی کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے تو بیٹی سپنا کماری نے ساتھ ایم بی اے کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر صاحب نے کلاس فیلو بن کر ڈگری حاصل کرنے کا بیٹی کا خواب پورا کردیا۔

ڈاکٹر بیربل اور ڈاکٹر سپنا کماری نے تعلیم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔