7ستمبر کوتعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سندھ بھر میں سکول کل (7ستمبر) کو بند رہیں گے۔

صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی و سرکاری تمام سکول کل بند رہیں گے۔

کل کی تعطیل کے اعلان کے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کیا ہے۔

علاوہ ازیں ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔