کراچی میں طالبات کے سرکاری کالجوں پر قبضے ہونے لگے، محکمہ تعلیم لاعلم

کراچی میں طالبات کے سرکاری کالجوں پر قبضے ہونے لگے لیکن محکمہ تعلیم اس سے لاعلم ہے۔ بتایا جاتا ہے کہضلع کورنگی اور لیاری کے سرکاری کالجوں پر قبضے کیئے گئے۔ ضلع کورنگی میں لیاقت گورنمنٹ گرلز کا میدان بچت بازار میں تبدیل ۔ لیاری بے نظیر بھٹو کالج میں فٹ بال کلب قائم کردیا گیا۔لیاقت کالج پر قبضے کی این او سی بھی ضلع کورنگی نے جاری کی۔این او سی میں مقام تبدیل کرکے بچت بازار لگانے کی اجازت دی گئی۔ لیاقت کالج اور بے نظیر بھٹو کالج کی انتظامیہ نے انتظامیہ کو قبضہ ختم کرانے کے لیئے خطوط بھی لکھے لیکن کچھ نہیں ہوا۔