نیویارک میں مسلمانوں کولاؤڈ اسپیکر پراذان دینے کی اجازت مل گئی

امریکا کے شہر نیویارک میں مسلمانوں کو جمعے کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق میئر ایرک ایڈمز نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے مطابق مساجد کو اب جمعے اور ماہ رمضان میں مغرب کی اذان دینے کے لیے کسی خاص پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مسلم کمیونٹی اور امریکن اسلامک ریلیشن کونسل نے اذان کی اجازت دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔