“مستقبل میں سیاسی جماعت بنانے کاارادہ رکھتی ہوں، جو مفت تعلیم فراہم کرےگی”،ثروت گیلانی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ و ماڈل ثروت گیلانی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا بھی عزم ظاہر کر دیا۔

حال ہی میں یہ اداکارہ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے مستقبل اور نجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔ اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ” آپ مستقبل میں سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟” جس پر اداکارہ نے کہا کہ “مجھے آج تک بہت سی سیاسی جماعتوں سے آفر موصول ہوئی لیکن انہوں نے کسی میں شمولیت اختیار نہیں کی۔”انہوں نے کہا کہ “ہاں لیکن مستقبل میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کا ضرور ارادہ رکھتی ہوں۔ یہی نہیں میری جماعت کا منشور پاکستان بھر میں مفت تعلیم کرنا ہوگا۔”