انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ چلڈرن ہسپتال کا منصوبہ سرد خانے کی نذر

خیبر پختون خوا انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ چلڈرن ہسپتال کا منصوبہ سرد خانے کی نذر ہو گیا۔

بچوں کے علاج معالجے کا ہسپتال کئی سال سے التواء کا شکار ہے جبکہ والدین بچوں کو علاج کے لیے دوسرے شہر لے جانے پر مجبور ہیں۔

خیبر پختون خوا انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عنایت الرحمٰن نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چلڈرن ہسپتال منصوبہ مکمل کرنے کے لیے پورے فنڈز بروقت نہیں ملے۔

ڈاکٹر عنایت کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 90 کروڑ روپے ہے، اب تک 3 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال 1 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اگر یہ فنڈز مل جائیں تو منصوبہ کی تکمیل ممکن ہو گی۔