لاڑکانہ:تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام دسویں جماعت کے امتحانات جاری

لاڑکانہ میں تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔

لاڑکانہ میں آج دسویں جماعت کا کیمسٹری اور جنرل سائنس کا پیپر لیا جا رہا ہے۔

بدین میں تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام آج دسویں جماعت کا ریاضی کا پیپر ہے۔

شہر میں امتحانی سینٹر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے طلباء و طالبات کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاوہ ازیں جیکب آباد میں آج دسویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے اوقات میں حیدرآباد اور سکھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد اور سکھر رفیق پلھ کا کہنا ہے کہ حیسکو اور سیپکو امتحانات میں بلکل تعاون نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو چیف سے اپیل ہے امتحانات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔