سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی

سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کردی گئی ، اس بار بھی عراقی نژاد تارک وطن نے ہی سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں عراقی سفارتخانے کے باہر احتجاج کے دوران قرآن کی بے حرمتی کی .

قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف عراق کے دارالحکومت بغداد میں احتجاجی مظاہرین نے سویڈن کے سفارتخانے پر دھاوا بول دیا ، عراق کے معروف عالم دین مقتدیٰ الصدر کی قیادت میں مظاہرین نے سفارتخانے کی عمارت جلادی .�

عراقی حکام کے مطابق واقعے میں سفارت خانے کا عملہ محفوظ رہا ، آگ بجھا دی گئی اور پولیس کی بھاری نفری نے صورت حال پر قابو پالیا .

امریکا نے عراق میں سویڈن کے سفارتخانےپر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے ، دوسری جانب عراقی حکومت نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجاً سویڈش سفیر کو ملک سے بے دخل کردیا ہے جبکہ اسٹاک ہوم سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔