تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائرز کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کی تیاری

کراچی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائرز کے خلاف پہلی بار بڑے کریک ڈاؤن کی تیاری کی گئی ہے۔

اضلاع کی بنیاد پر تعلیمی اداروں اور وہاں منشیات سپلائی کرنے والوں کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔

منشیات فروشی اور سپلائی میں ملوث ملزمان کی تفصیلات اور موبائل نمبر بھی فہرست میں شامل ہیں۔

فہرستوں میں بیشتر منشیات فروشوں کے کرمنل ریکارڈ میں آفس کا ڈیٹا بھی منسلک کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع جنوبی کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کے 12 گروہ متحرک ہیں اور ملیر کے تعلیمی اداروں کے اطراف 3 بڑے گروپس کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورنگی میں سرکاری اسکول کے احاطے میں قائم گھروں سے ایک خاندان منشیات سپلائی کرتا ہے جبکہ لیاری کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 3 بڑے گروہ کا کام چل رہا ہے۔

ضلع وسطی میں 5 گروہ تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروخت کرتے ہیں اور ضلع شرقی میں 30 سے زائد ملزمان پر مشتمل گروہ طلبا و طالبات کو نشہ فراہم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبے بھر میں گرینڈ آپریشن کے لیے جمعے کو پولیس کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔