ڈاؤیونیورسٹی کے تحت بھی ایم ڈی کیٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کی اطلاعات

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تحت اتوار کو ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ٹیسٹ کے پرچے کے بارے میں رات ہی سے قیاس آرائی شروع ہوگئی تھی کہ پرچہ لیک ہوگیا ہے

سوشل میڈیا پر ایک پرچہ اور اس کے جوابات وائرل بھی ہوئے تاہم ڈاؤ ترجمان نے پرچہ آوٹ ہونے کی تردید کی ہے

اور کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ پرچہ آوٹ ہو۔

مگر فیس بک واٹس ایپ پر سوال اور جوابات دیکھے گئے جو وائرل ہوئے اور کہا گیا کہ پرچہ دینے والے طلبہ موازنہ کرسکتے ہیں کہ پرچہ آوٹ ہوچکا ہے۔