سکالرشپ کے لیے ضروری کاغذات اور اپلائی کرنے کا طریقہ:مناحل نوشین

جب آپ باہر ملک سکالرشپ اپلائی کرنا چاہیں تو سکالرشپ سے پہلے ضروری کاغذات چیک کریں اور اپلائی کرنا کا طریقہ سیکھیں.

آج میں آپ کو سکالرشپ کے لئے جو ضروری کاغذات ہوتے ہیں ان کے بارے آپ کو بتاؤں گی جو آپ کہیں پر بھی اپلائی کرنے سے پہلے تیار رکھیں.
یہ کاغذات ہر سکالرشپ کے لئے تو نہیں چاہئے ہوتے لیکن کچھ سکالرشپس ان کی مانگ کرتے ہیں تو اس لئے ابھی سے ہی یا کاغذات تیار کریں.

1. دنیا میں کہیں بھی اپلائی کرنے سے پہلے آپ کو اپنے تعلیمی کاغذات بنانا ضروری ہوتا ہے اور یہ کاغذات میٹرک سے جہاں تک آپ کی تعلیم ہے سب بنانے ہونگے.

•Copy of passport
•Educational Documents (Transcripts/Degree/Certificate)
•Abstract of Previous Thesis or Final Year Project
•Academic Resume
•Statement of Purpose
•Study Plan or Research Plan
•Recommendation or Reference Letters
•Language Proficiency

باہر ملک سکالرشپ پر جانے کے بہت سے طریقے اور اقسام ہوتے ہیں;

•Full Funded Scholarships
•Exchange Programs
•Summer Internships
•Youth Conferences (Cultural , Innovative , Creativity)

یہ اوپر دیئے گئے کاغذات کہاں سے اور کیسے بنائیں اور پھر سکالرشپ کہاں اور کیسے سے اپلائی کریں ؟
1. سب سے پہلے آپ جب بھی سکالرشپ کے لئے اپلائی کرنا چاہیں تو آپ کے پاس آپ کا پاسپورٹ ہونا ضروری ہے. اگر آپ کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے تو آج ہی بنوائیں کیوں کہ بہت سے سکالرشپ کے فارم میں پاسپورٹ نمبر مانگتے ہیں اس لئے اس کا ہونا بھی ضروری کاغذات میں شامل ہے.

2. جب آپ کہیں اپلائی کرنا چاہیں تو آپ کے پاس اپنے تعلیمی کاغذات (Educational Documents) کا ہونا لازمی ہے. آپ کے پاس میٹرک سے آپ کے آخری تعلیم تک کے سارے سرٹیفکیٹ اور مارک شیٹ کا ہونا ضروری ہے.
بہت سے لوگ جعلی دستاویزات استعمال کرتے ہیں تو اس لئے ہر ملک کے سکالرشپ تقریباً آپ سے تصدیق شدہ (attested) کاغذات مانگتے ہیں.

• میٹرک اور انٹر کے کاغذات اپنے تعلیمی بورڈ , آئی بی بی سی (IBBC) اور وزارت خارجہ (MOFA) سے تصدیق کروائیں.

• اپنے یونیورسٹی کے تمام تعلیمی کاغذات ایچ ای سی (HEC) اور وزارت خارجہ (MOFA) سے تصدیق کروائیں.

3. اگر آپ اپنے تعلیم کے دوران کوئی تھیسس یا پروجیکٹ کر چکے ہیں تو آپ آپ اس کے رپورٹ بھی تیار رکھیں.

4. اکیڈمک سی وی (Academic CV

ایک بہترین سی وی سکالرشپ کے لئے سب سے اہم ہے اور سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے سی وی بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے. اس لئے انگریز کہتے ہیں ( First Impression is Last Impression). یعنی کوئی بھی شخص آپ کو دیکھتا ہے تو پہلی نظر میں ہی وہ سب کچھ جان جاتا ہے اور اسکالرشپ کے لئے آپ کو دیکھنا کا واحد زریعہ سی وی ہے. سی وی میں نیچے دیئے گئے چیزیں لکھ سکتے ہیں.

• آپ کا پورا نام اور رابطہ نمبر
• آپ کے گھر کا پورا ایڈریس
• تعلیم کے تفصیلات
• ورک ایکسپیریئنس اور انٹرنشپ (اگر ہیں تو)
• کوئی پبلیکیشن
• کوئی شارٹ کورس

بہت سے لوگ صرف خوبصورت سی وی بناتے ہیں لیکن جو چیزیں ان کے پاس ثبوت کے طور ور نہیں ہوتے وه بھی شامل کرتے ہیں تب ان کو سکالرشپ نہیں ملتی. اس لئے ہمیشہ خوبصورت سی وی میں وہ چیزیں لکھیں جو آپ کے پاس ثبوت کے ساتھ ہوں. دنیا میں کسی بھی قسم کا سی وی فارمیٹ چلتا ہے لیکن اگر آپ پھر بھی خوبصورت سی وی فارمیٹ کی تلاش میں ہیں تو آپ یوروپاس (Europass) کے زریعے آن لائن سی وی بناسکتے ہیں.

5.اسٹیٹمنٹ آف پرپوز (Statement Of Purpose)
یہ آپ نے خود سے لکھنا ہوتا ہے اس کا مطلب کہ آپ اس سکالرشپ کے لئے کیوں آنا چاہتے ہیں؟ آپ نے یہ ملک کیوں چنا؟ آپ کے مستقبل پلان کیا ہیں؟
اس میں آپ کو ہر سکالرشپ کے لئے الگ سے روکائرمنٹس( Requirements)دیئے ہوتے ہیں کہ آپ نے کتنے الفاظ کا اسٹیٹمنٹ آف پرپوز لکھنا ہوتا ہے اس کے لئے مزید آپ گروپ میں پوسٹ دیکھ سکتے ہیں.

6. اسٹڈی پلان اور ریسرچ پلان ( Study Plane And Research Plane)
یہ چیز اسٹیٹمنٹ آف پرپوز سے ملتی جلتی ہے یعنی کے آپ جس ڈیپارٹمنٹ میں اپلائی کر رہے ہیں آپ کو اس اس میں کیا مستقبل نظر آتا ہے اور آپ کیوں اس فیلڈ میں ریسرچ کرنا چاہتے ہیں. یہ زیادہ تر پی ایچ ڈی (PhD) کے لئے لکھتے ہیں جس میں ریسرچ ہوتی ہے.

7. ریفرینس یا ریکمانڈیشن لیٹر (Reference Or Recommendation Letter)
یہ لیٹر آپ اپنے آخری تعلیمی اساتذہ سے لے سکتے ہیں اور زیادہ تر اسکالرشپ دو ریفرینس لیٹر مانگتے ہیں تو آپ اپنے دو قریبی اساتذہ سے یہ لیٹر بنوائیں. جس میں یہ شاہدی دی گئی ہو کہ یہ پروفیسر آپ کو ذاتی طور پر جانتے ہیں اور آپ ان کے شاگرد رہ چکے ہیں.

• یہ لیٹر آپ نے کمپیوٹر پر پرنٹ کروا کر اپنے پروفیسر سے دستخط کروانی ہے.

• ریفرینس لیٹر میں آپ کے پروفیسر کے ای میل اور رابطہ نمبر وغیرہ کا ہونا لازمی ہے جس سے اگلا بندہ آپ کے پروفیسر سے رابطہ کر سکے.

8. زبان کی مہارت (Language Proficiency)
دنیا میں کسی بھی سکالرشپ کے لئے اپلائی کرتے وقت آپ سے زبان کی مہارت سرٹیفکیٹ ضرور مانگتے ہیں. بہت سی سکالرشپس (آپ کے سکول یا یونیورسٹی جہاں سے آپ اپنے آخری تعلیم کر چکے ہیں وہاں سے ایک سرٹیفکیٹ جاری ہوتا ہے جس میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ آپ اپنے تعلیم انگریزی زبان میں کر چکے ہیں) اس سکالرشپ کو مانتے ہیں مگر بہت سے سکالرشپ آئیلٹسIELTS کی مانگ کرتے ہیں. اس لئے میں یہی مشورہ دیتی ہوں کہ اپنے دل سے ایلٹس کی خوف نکال کر ٹیسٹ دیں اس سے نہ صرف آپ کو بین الاقوامی ٹیسٹ دینے کا تجربہ ہوگا بلکہ آپ کے سکالرشپ جیتنے کے چانس بھی بڑھ جاتے ہیں.

فوٹو لگانے کا مقصد یہ ہے کہ آپ میں بھی باہر آنا کا جنون پیدا ہو.
مزید آپ کو اگلے پوسٹ میں ای میل لکھنا وغیرہ کے بارے بتاؤں گی.