معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
سام سنگ آئی او ٹی مانیٹر اور این ایف ٹی سپورٹ ٹی وی تیاری کے آخری مراحل میں
جنوبی کوریا: نت نئی اختراع کی دوڑ میں سام سنگ نے نہ صرف کامیاب فولڈنگ فون پیش کرکے اپنی اہمیت منوائی اور اب وہ ٹی وی اور مانیٹرسازی کی دوڑ میں بھی شامل ہوگیا ہے۔ سال کے آغاز پر سام سنگ نے جو دو بڑی خبریں دی ہیں ان میں سے ایک 32 انچ کا ایم 8 نامی مانیٹر ہے جو کسی بھی کمپیوٹر سے باآسانی جڑسکتا ہے۔ دوسری خبر بلاک چین اور این ایف ٹی ٹیلی ویژن کی ہے۔
ایم ایٹ نامی مانیٹر جو “انٹرنیٹ آف تھنگس” (آئی او ٹی) کے خواص رکھے گا اور فورکے ریزولوشن دکھاتا ہے۔ مطلب صاف ہے کہ جو گھریلو اشیا اس کی اہل ہوں گی، وہ اسکرین سے کنٹرول ہوجائیں گی جن میں ایئرکنڈیشن، ٹی وی، روشنیاں اور اس سے جڑے تمام ضروری آلات ہوسکتےہیں۔ یعنی اب گھریلو اشیا مانیٹر سے قابو کی جاسکیں گی۔
اکثرمانیٹر پر ویب کیم نہیں ہوتا لیکن ایم ایٹ میں بلند معیار کا مقناطیسی کیمرہ لگایا گیا ہے جو زوم میٹنگ اور ویڈیو چیٹ میں استعمال ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ ایم ایٹ مانیٹر ورک اسپیس اور گیمنگ کے لیے بطورِ خاص ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ انٹرنیٹ سے ایک گیم کلاؤڈ سے جڑسکے گا۔
این ایف ٹی اور بلاک چین ٹی وی
سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے نئے ٹی وی سیٹ پر این ایف ٹی سپورٹ موجود ہے اور وہ گھر بیٹھے این ایف ٹی مارکیٹ کا جائزہ لے سکیں گے اور اس کی خریدوفروخت میں بھی شامل ہوسکیں گے۔ یوں ایک ہی جگہ این ایف ٹی کی ساری معلومات حاصل کرنا ممکن ہوگا۔
نان فنج ایبل ٹوکن (این ایف ٹی) ایسی ڈجیٹل تصاویر، دستاویز،آڈیو، ویڈیو اور خاکوں کو کہا جاتا ہے جو تاریخی اہمیت رکھتے ہیں لیکن سب سے پہلے انہیں کمپیوٹر پر ہی بنایا جاتا ہے۔ گزشتہ برس این ایف ٹی کی خریدوفروخت میں بہت تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ این ایف ٹی بلاک چین پر بنائی جاتی ہیں اور انہیں کرپٹوکرنسی میں خریدا جاتا ہے۔