سعودی عرب کا نئی عمرہ پالیسی کا اعلان

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے لیے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا ۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری اپنے دوستوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے وزٹ ویزا پر سعودی عرب بلوا سکیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزا پر آنے والے غیر ملکی شہری ایک مرتبہ یا اس سے زائد باراینٹری ویزا کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔اس ویزا پر آنے والے غیر ملکی عمرے کی سعادت کے علاوہ مسجد نبوی کی زیارت بھی کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں تاریخی مقامات اور ثقافتی مراکز کا دورہ بھی کر سکیں گے۔

سعودی وزارت کا کہنا ہے پرسنل وزٹ ویزا پر آنے والے غیر ملکیوں کو سعودی عرب کے تمام شہروں اور ریجنز کو دیکھنے کی بھی اجازت ہو گی۔