ورچوئل یونیورسٹی اور نیوٹک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ورچوئل یونیورسٹی اور نیوٹک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

اس تقریب میں نگراں وفاقی وزیرِ تعلیم مدد علی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ورچوئل یونیورسٹی آن لائن فنی تعلیم عام کرنے میں نیوٹک کی مدد کرے گی اور دور دراز پسماندہ علاقوں تک جدید ترین فنی تعلیم عام کی جائے گی۔

اس حوالے سے ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو انرول کیا جائے۔ے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے اُن کے گھر میں خواتین، بچوں اور والدین کو بھی اذیت سے دوچار کیا ہے۔

کامران بنگش نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پولیس اہلکار ہر دوسرے روز میرے گھر کی دیوار پھلانگ کر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس مجھے گھر کی الماریوں اور صندوقوں میں ڈھونڈتی ہے۔

کامران بنگش نے مزید کہا ہے کہ پولیس میرے گھر میں خواتین، بچوں اور والدین کو بھی اذیت سے دو چار کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ تاریک ادوار کی اجتماعی سزا کی بدترین روایت ہے۔