طالبان لڑکیوں کو علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے، ملالہ یوسفزئی

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان لڑکیوں کو علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے۔

طالبان کی طرف سے افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ طالبان سیکھنے کی خواہش کو کبھی نہیں مار سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان چاہے افغانستان کی تمام کلاس رومز اور یونیورسٹیاں ہی کیوں نہ بند کر دیں لیکن وہ خواتین کے ذہنوں کو کبھی بند نہیں کرسکتے۔