طالبان، خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کا فیصلہ واپس لیں، سعودی عرب

سعودی عرب نے طالبان سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ نے افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے فیصلے پر حیرت و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ریاض سے سعودی وزارت خارجہ کے مطابق تمام مسلم ممالک کو طالبان کے اس فیصلے پر حیرت ہے، یہ فیصلہ افغان خواتین کے جائز شرعی حقوق کے بھی منافی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق میں تعلیم کا حق سرفہرست ہے۔ تعلیم کی بدولت خواتین ملک کی خوشحالی، ترقی اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔