ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی

سندھ ہائی کورٹ میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی۔

درخواست گزار طلباء نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پیپر آؤٹ ہونے میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔

طلباء کا کہنا ہے کہ ہم نے پوری تیاری اور محنت کے ساتھ ٹیسٹ دیا تھا تو جن کی وجہ سے پیپر آؤٹ ہوا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 19 نومبر کو دوبارہ ہونے والے ٹیسٹ کو روکنے کا حکم دیا جائے۔