سانحہ جڑانوالہ کی بڑی وجہ تعلیم اور شعور کا فقدان ہے، شرمیلا فاروقی

سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ1963ء میں پاکستان میں پہلے فرقہ وارانہ تشدد ہوئے تھے اور 2023ء میں بھی ہم اسی حوالے سے بات کررہے ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں سب کو مذہبی آزادی حاصل ہے کیا آج تک اس پر عمل ہوسکاہے۔سانحہ جڑانوالہ نے پورے پاکستانی قوم کے دل دہلادیئے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ تعلیم اور شعور کا فقدان ہے۔تعلیم،شعور اورآگاہی کے ذریعے ایک پر امن اور برداشت والے معاشرے کا قیام عمل میں لایاجاسکتاہے۔ اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور صبر وتحمل کی تعلیم دیتاہے۔